Enjoy cooking
Browse through over
650,000 tasty recipes.
Home » » پنجاب حکومت:سرکاری محکمے 15 اپریل سے کھولنے کا اعلان

پنجاب حکومت:سرکاری محکمے 15 اپریل سے کھولنے کا اعلان

Written By toobashah on Tuesday, 14 April 2020 | April 14, 2020

پنجاب حکومت:سرکاری محکمے 15 اپریل سے کھولنے کا اعلان

پنجاب حکومت نے صوبے بھر میں سرکاری محکموں کو 15 اپریل سے کھولنے کا اعلان کیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزادر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پنجاب کے سرکاری محکمے 15 اپریل سے کھلیں گے، اس حوالے سے پنجاب سول سیکریٹریٹ نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔پنجاب سول سیکریٹریٹ کے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری محکمے پنجاب سیکریٹریٹ میں محدود اسٹاف کے ساتھ کام کریں گے۔ پنجاب سول سیکریٹریٹ کے نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکموں کا باقی اسٹاف گھروں میں رہ کر آن لائن فرائض انجام دے گا۔
چالیس سے پینتالیس سیکریٹریز اور ایڈیشنل چیف سیکریٹریز کے دفاتر اور ان سے منسلک دیگر دفاتر بھی 15 اپریل سے کھولنے کا حکم دیا گیا ہے۔ تاہم حکومت کی جانب سے یہ کنڈیشن بھی لگائی گئی ہے کہ جو انتہائی ضروری اسٹاف ہوگا وہ بلایا جائے گا، جب کہ غیر متعلقہ اسٹاف گھروں سے کام کرے گا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ملک میں پھیلی عالمی وبا کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے پنجاب بھر کے دفاتر 23 مارچ سے بند کردیئے گئے تھے۔
واضح رہے کہ اس قبل سپریم کورٹ نے پنجاب حکومت کا بین الصوبائی مشروط سفری پابندی کا نوٹی فکیشن کالعدم قرار دیدیا تھا۔ سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ پنجاب یا کوئی دوسرا صوبہ آئینی طور پر شہریوں پر ایسی کوئی پابندیاں عائد نہیں کر سکتا۔
محکمہ داخلہ پنجاب نے ایک سے دوسرے ضلع جانے کے لیے کرونا مریضوں کا ٹیسٹ منفی آنا ضروری قرار دیدیا تھا۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق دوسرے اضلاع میں جانے کے لئے باقی افراد دفعہ 144 کے نفاذ پر عملدر آمد کریں،جب کہ فارم اے اور فارم بی صرف قرنطینہ مکمل کرنے اور صحت یاب ہوئے کرونا مریضوں کے لیے ہیں۔
SHARE

About toobashah

This is tooba shah. I would like to make recipe for you very Delicious and amazing. And also news game info and others many thing.

0 Comments :

Post a Comment