Enjoy cooking
Browse through over
650,000 tasty recipes.
Home » » سندھ میں کیا کھلا اور کیا بند رہے گا؟

سندھ میں کیا کھلا اور کیا بند رہے گا؟

Written By toobashah on Wednesday, 15 April 2020 | April 15, 2020

سندھ میں کیا کھلا اور کیا بند رہے گا؟

فوٹو: آن لائن
سندھ حکومت نے لاک ڈاؤن مزيد بڑھاتے ہوئے بہت ضروری اشياء کی پروڈکشن اور فراہمی کرنے والی کمپنيوں کو احتياطی تدابير کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ سندھ کے نوٹیفیکیشن کے مطابق اضافی سہولتيں اور لگژری فراہم کرنے والے ادارے، دکانيں اور مارکيٹيں بند رہيں گی۔
نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ مالز، سینیما، پارک، تعليمی ادارے، شادی ہال، کلبز، ہوٹلز، آڈیٹوریم، فارم ہاؤسز اور بيچ بند رہيں گے۔ الیکٹرونک مارکیٹ، بیوٹی پارلرز اور شورومز بھی کھولنے کی اجازت نہيں ہوگی۔
آن لائن سروسز کو ايس او پيز کے تحت ڈيلوری کی اجازت دی گئی ہے جو ضروری اشيا اور دوائيں ڈيليور کرسکيں گی مگر کھانا گھر پہنچانے کی اجازت نہيں ہوگی۔ ڈيلوری بوائے کو ہینڈ سینٹائزر اور گلوز فراہم کرنا کمپنی کی ذمہ داری ہوگی۔
صحت اور اشيائے خورو نوش سے متعلق انڈسٹريز بھی کھولی جا رہی ہيں مگر انہيں بھی مزدوروں کی تربيت کے ساتھ احتياطی تدابير پر سختی سے عمل کرنا ہوگا اور جس فيکٹری سے کرونا کا کوئی مريض سامنے آيا اسے بند کر ديا جائے گا۔
جیل میں قیدیوں سے ملاقاتیں نہيں ہوں گی، پبلک ٹرانسپورٹ اور انٹر سٹی بسيں نہيں چليں گی جبکہ عبادت گاہيں اور مذہبی مقامات پر اجتماعات پر پابندی ہوگی۔
گروسری کی دکانيں، پٹرول پمپس اور اسپتالوں سے دور ميڈيکل اسٹورز شام 5 بجے بند کرنا ہوں 
گے۔ ايمرجنسی کے علاوہ شہريوں کے باہر نکلنے اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی۔
SHARE

About toobashah

This is tooba shah. I would like to make recipe for you very Delicious and amazing. And also news game info and others many thing.

0 Comments :

Post a Comment