وزیراعلیٰ بزدار کا منڈی بہاؤ الدین میں احساس کفالت پروگرام کے سنٹر کا دورہ
منڈی بہاؤ الدین (92 نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار منڈی بہاؤ الدین آمد پہنچ گئے، احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سنٹر کا دورہ کیا۔
وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے سنٹر پر مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا، عثمان بزدار نے کہا کہ مستحق افراد کو ریلیف دینے کیلئے وسائل کی کمی آڑے نہیں آنے دیں گے۔
وزیراعلیٰ بزدار کی منڈی بہائوالدین آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے، صحافیوں کو قرنطینہ سنٹر داخلے سے روک دیا گیا۔

0 Comments :
Post a Comment