ملک بھر میں کورونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5493 تک پہنچ گئی
اسلام آباد: (13 اپریل 2020) ملک بھر میں کورونا کے مصدقہ کیسز کی تعداد 5493 تک پہنچ گئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب جاری سے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 ہزار 493 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 199 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیادہ 2 ہزار 672، سندھ میں ایک ہزار 452، خیبرپختونخواہ میں 744، بلوچستان میں 230، جبکہ اسلام آباد میں 131 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اس کے علاوہ گلگت بلتستان میں 224 اور آزاد کشمیر 40 کیسز سامنے آئے۔
0 Comments :
Post a Comment